پاکستان

ترک صدررجب طیب اردوان پاکستان پہنچ گئے

رجب طیب اردوان نورخان ائیربیس پہنچے تو وزیراعظم عمران خان اوروفاقی کابینہ کے اراکین نے ترک صدر کا پرتپاک استقبال کیا

ترک صدررجب طیب اردوان دو روزہ سرکاری دورے پرپاکستان پہنچ گئے۔ ترک صدردو روزہ سرکاری دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان اورصدرمملکت سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ رجب طیب اردوان اسلام آباد کے نور خان ائیر بیس پہنچے تو وزیراعظم عمران خان اور وفاقی کابینہ کے اراکین نے ترک صدر کا پرتپاک استقبال کیا۔ ترک خاتون اول بھی رجب طیب اردوان کے ہمراہ ہیں، وزیراعظم عمران خان مہمانوں کی گاڑی خود چلا کر  وزیراعظم ہاؤس کے لیے روانہ ہوئے جہاں ترک صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔ طیب اردوان کے دورے کے دوران دفاع، ریلوے، اطلاعات، معیشت اور تجارت پر متعدد معاہدے ہوں گے جب کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دوہری شہریت کے ایک معاہدے پر بھی دستخط ہوں گے۔

ترک صدر 14 فروری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے جس کے بعد وزیراعظم عمران خان ترک صدرکے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ دونوں رہنما پاک ترک اسٹریٹجک تعاون کونسل کی مشترکہ صدارت کریں گے جس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔ صدر طیب اردوان اور وزیر اعظم عمران خان مشترکہ نیوز کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

Tags
Back to top button
Close