پاکستان

خالدمقبول صدیقی نے استعفیٰ واپس لینے کی تردید کردی

ایم کیو ایم کے کنوینرخالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ فی الحال استعفیٰ واپس لینے کا فیصلہ نہیں کیا

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ انہوں نے فی الحال استعفیٰ واپس لینے کا فیصلہ نہیں کیا۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں کے مسائل کے حل پر ٹھوس پیشرفت ہوئی توعوام کو اعتماد میں لے کر فیصلہ کریں گے۔ ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے بھی کہا ہے کہ ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے وفاقی وزارت سے دیا گیا استعفیٰ واپس نہیں لیا۔ واضح رہے کہ 12 جنوری 2020 کو ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے وعدے پورے نہ ہونے کا الزام لگاکر کابینہ سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

اس کے بعد حکومتی وفد کئی بار ایم کیو ایم کے وفد سے ملا اور تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی اور ہر ملاقات کے بعد یہ خبریں سامنے آتی رہیں کہ خالد مقبول صدیقی نے استعفیٰ واپس لے لیا ہے تاہم خالد مقبول کی جانب سے اب تک اس کی تردید کی جاتی رہی ہے۔

Tags
Back to top button
Close