پاکستان

سوشل میڈیاپرکنٹرول،قمرزمان کائرہ کی تنقید

پی پی رہنما نے کہا کہ خان صاحب سوشل میڈیا کوکنٹرول کرنے سے پہلے اپنے گالم گلوچ بریگیڈ کوکنٹرول کریں

پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا کنٹر ول کرنے کے حوالے سے قانون بنانے پرتنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ کل تک میڈیا کی آزادی کے بڑے داعی خان صاحب، آج سوشل میڈیا کوبند کرنا چاہتے ہیں۔ پی پی رہنما نے کہا کہ خان صاحب سوشل میڈیا کوکنٹرول کرنے سے پہلے اپنے گالم گلوچ بریگیڈ کوکنٹرول کریں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اورن لیگ کے دورمیں میڈیا آزاد رہا جبکہ تحریک انصاف کی حکومت نے آکرمیڈیا پربھی قدغن لگائی۔

Tags
Back to top button
Close