پاکستان

شہبازشریف کا ترک صدرکے دورہ پاکستان کا خیرمقدم

شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف،مسلم لیگ (ن)،اپوزیشن اورپوری قوم کی جانب سے ترک صدرکے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکرتے ہیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدراورقائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ترک صدررجب طیب اردوان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم برادرملک ترکی کے صدررجب طیب اردوان کوپاکستان آنے پرخوش آمدید کہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ نوازشریف کے علاج معالجے کے باعث لندن میں ہیں۔ وہ ترک صدراوران کے وفد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکرتے ہیں۔ شہبازشریف نے کہا کہ محمد نوازشریف، مسلم لیگ (ن)، اپوزیشن اور پوری قوم کی جانب سے ترک صدرکے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکرتے ہیں ترک صدراردوان امت مسلمہ کی حمیت و غیرت اورجرات کی علامت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اورترکی دوبا اعتماد بھائی ہیں، دونوں ممالک کے عوام میں محبت، اخوت اوراعتماد کا رشتہ استوار ہے جبکہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے مظلوم عوام پربھارتی مظالم کے خلاف آوازاٹھانے پرپاکستانی عوام خاص طورپرصدراردوان کے تہہ دل سے شکرگزارہیں۔ شہبازشریف نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے معاملے پرپاکستان اورکشمیریوں کی غیرمشروط حمایت غیوراورجراتمند ترک قیادت اورعوام کے خلوص کا مظہرہے جبکہ ان کی پارلیمان آمد پرمسلم لیگ (ن) اوراپوزیشن اراکین صدراردوان کا شایان شان استقبال کریں گے۔

 

Tags
Back to top button
Close