پاکستان

ملک میں بارش اورپہاڑوں پربرفباری کی پیشگوئی

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بعض علاقوں میں بارش اورپہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بعض علاقوں میں بارش اورپہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہا جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں ابرآلود رہیگا تاہم شمالی بلوچستان ،بالائی خیبرپختونخوا، کشمیرگلگت بلتستان میں چند مقامات پربارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔

اسلام آباد اورخطہ پوٹھوہارمیں بھی بوندا باندی کے امکان ہے۔ یاد رہے گذشتہ روزملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہا تاہم کوئٹہ،چمن، کوہاٹ ، مالاکنڈ، ہزارہ ، چکوال اور مری میں با ر ش/برفباری ہوئی۔خیبرپختونخوا پاراچنار07، پٹن 04، مالم جبہ 03، دیر 01، بلوچستان : کوئٹہ 10، چمن 01، پنجاب: چکوال 03، مری 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ مالم جبہ اورکالام میں 01 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: اسکردو منفی 18، استور منفی 10، گوپس منفی 09، کالام منفی 08، بگروٹ ، پاراچنارمنفی 07 ، گلگت منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Tags
Back to top button
Close