پاکستان

جماعت اسلامی کا مہنگائی کیخلاف احتجاج کا اعلان

 امیرجماعت اسلامی نے مہنگائی کیخلاف ملک گیراحتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب قوم باہرنکلے گی

امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے مہنگائی کیخلاف ملک گیراحتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب قوم باہرنکلے گی، حکمرانوں کا گریبان اورعوام کا ہاتھ ہوگا۔ سراج الحق کا مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکمرانوں نے پاکستانی معیشت کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔ اب تک اس حکومت کے رخ کا ہی تعین نہیں ہو سکا۔ ہرچیزکا الزام ماضی کی حکومتوں پرڈالتے ہیں۔

امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ تحریک انصاف کی تبدیلی کا نعرہ قبرمیں سکون پرختم ہوتا ہے۔ حکومت کے لائے گئے سقراط اوربقراط میں سے ایک بھاگ چکا ہے۔ قومی اسمبلی میں الزامات اورگالیوں کا تبادلہ ہوتا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ مہنگائی کی خلاف تحریک کا حصہ بنیں۔ حکومت عوام کو دھوکا دینے کے لئے 10 ارب کی سبسڈی دے رہی ہے۔ اس وقت وزیراعظم کے دائیں اوربائیں بیٹھنے والوں نے گندم اورچینی میں پیسہ کمایا۔

 

Tags
Back to top button
Close