پاکستانفیچرڈ پوسٹ

شیخ رشید نے بھی سیاسی دھماکہ کی پیشگوئی کر دی

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی عمران خان کے ساتھ چلیں گے، مارچ میں کوئی سیاسی حادثہ ہوسکتا ہے

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پیشگوئی کی ہے کہ مارچ میں کوئی سیاسی دھماکہ ہوسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر ڈان لیکس نہ ہوتا تو نواز شریف کے خلاف پاناما نہ آتا۔

شیخ رشید نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی عمران خان کے ساتھ چلیں گے، مارچ میں کوئی سیاسی حادثہ ہوسکتا ہے، مولانا فضل الرحمان اس بار دھرنا دینے آئے تو دھر لیے جائیں گے، جتنے مرضی لندن پلان بنالیں، شہباز شریف سڑکوں پر نہیں آئیں گے۔

شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ وزارت اطلاعات کیلئے فردوس عاشق اعوان اور ڈاکٹر شہباز گل میں لڑائی جاری ہے۔ مہنگائی کے حوالے سے وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ غریب کا خون چوسنے والے لوگ اندر سے ایک ہیں، جس مافیا نے مہنگائی کی اس کا منہ کالا کرکے عوام کو دکھایا جائے، چینی کا بحران ختم کرنے کیلئے سیلز ٹیکس کا خاتمہ کردینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں کی مدت 4 سال ہونی چاہیے، 2 سال کے دوران احتساب کیلئے کچھ نہیں کرسکے،ڈان لیکس نہ ہوتا تو نواز شریف کے خلاف پاناما نہ آتا، عمران خان نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے مریم نواز باہر نہیں جائیں گی۔

Tags
Back to top button
Close