پاکستانفیچرڈ پوسٹ

وزیراعظم عمران خان کو صدر پاکستان بننے کا مشورہ

حکمران پارٹی میں کئی آدمی ہیں جو اقتدار کے نشے میں ہیں اور اپنا اپنا حصہ مانگ رہے ہیں

سینئر صحافی و تجزیہ نگار ہارون الرشید نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان وزارت عظمیٰ کا عہدہ چھوٹ کر صدر مملکت کے فرائض انجام دیں۔

معروف تجزیہ نگار ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ میرا مشورہ ہے کہ عمران خان صدرِ مملکت بن جائیں اور کسی اور کو وزیراعظم بنا دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکمران پارٹی میں کئی آدمی ہیں جو اقتدار کے نشے میں ہیں اور حصہ مانگ رہے ہیں۔ جہانگیر ترین بہت پیچیدگی پیدا کرتے ہیں،تاثر ہے کہ وہ عمران خان کو حقائق سے آگاہ نہیں کرتے۔پنجاب میں کوئی موثر وزیراعلیٰ نہ لگانے کا فیصلہ ایک کمیٹی میں کیا گیا تھا۔عثمان بزدار کا یہ کام ہی نہیں۔وہ روبوٹ کی طرح کام کر سکتے ہیں۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ عمران خان امور مملکت نہیں چلا سکتے۔ ان میں یہ صلاحیت ہی نہیں ہے لہٰذا عمران خان صدر بن جائیں اور کسی اور کو وزیراعظم بنا دیں۔ عمران خان کی معاشی ٹیم کچھ کر نہیں سکتی۔وزیراعظم بی ٹھیک آدمی سے مشاورت نہیں کرتے۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ اپوزیشن کا پلان یہ ہے کہ جون میں تحریک عدم اعتماد لائی جائے اور شہباز شریف وزیراعظم ہوں وہ کہتے ہیں کہ یہ اسٹیبلشمنٹ کا بی پلان ہے لیکن ایسا ہو گا نہیں۔

Tags
Back to top button
Close