پاکستانفیچرڈ پوسٹ

احسن اقبال کو ن لیگ سے نکالنے کا مطالبہ: بریکنگ نیورز

پارٹی کی ذیلی تنظیموں ن لیگ یوتھ ونگ اور ایم ایس ایف کو ختم کرنے پر کارکنان نے یہ نکالنے کا مطالبہ کیا

سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کو پارٹی کی ذیلی تنظیموں کو ختم کرنے پر پارٹی کارکنان نے استعفے دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ان کو نا صرف عہدہ سے ہٹایا جائے بلکہ ان کو پارٹی سے بھی نکالا جائے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال کی جانب سے پارٹی کی 2 ذیلی تنظیموں مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ اور ایم ایس ایف کو ختم کرنے کے نوٹیفکیشن اور سوشل میڈیا پر تشہیر کے معاملے پر کیپٹن(ر) صفدر اعوان، عقیل نجم ہاشمی، چوہدری کاشف نواز رندھاوا، چوہدری سرفراز افضل سمیت درجنوں مرکزی صوبائی اور اوور سیز عہدیداروں نے اپنے استعفے احتجاجا مسلم لیگ(ن)کی مرکزی و صوبائی قیادت کو ارسال کردیے ہیں جب کہ مزید استعفے بھی آرہے ہیں۔

پارٹی کے اہم رہنماء نے بتایا کہ مرکزی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ(ن) احسن اقبال نے آمرانہ سوچ اور انا پرستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پارٹی کی دو ذیلی تنظیموں کو ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس پر دو اہم ذیلی تنظیموں کی مرکزی اور صوبائی قیادت ان سے سخت نالاں ہیں۔ احسن اقبال نے گزشتہ روز اپنی انا پرستی میں بغیر مشاورت اور پارٹی آئین میں تبدیلی کیے بغیر مسلم لیگ(ن)کی یوتھ ونگ اور ایم ایس ایف کے حوالے سے نہ صرف ایک متنازعہ نوٹیفکیشن جاری کردیا بلکہ اسے مرکزی و صوبائی صدور تک پہنچنے اور منظور ہونے سے پہلے اپنی سوشل میڈیا ٹیم کے ذریعے اسکی تشہیر ملک بھر میں کروادی جس پر ایم ایس ایف اور یوتھ ونگ کی مرکزی و صوبائی قیادت میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ پارٹی قائدین کا کہنا تھا کہ احسن اقبال کے اس عمل پر یوتھ ونگ کا اتنا شدید ردعمل مسلم لیگ (ن)کی موجودہ سیاسی مشکلات میں مزید اضافہ کرسکتا ہے کیوں کہ ورکر اب کہہ رہے ہیں ووٹ کے ساتھ ورکر کو بھی عزت دو۔

Tags
Back to top button
Close