پاکستانفیچرڈ پوسٹ

حفیظ شیخ نے وزیراعظم کی جانب سے رقم کا مطالبہ مسترد کر دیا

حفیظ شیخ نے وزیراعظم عمرا ن خان کا حکم نہ مانا اور انکار کر دیا کہ ہم نے گزشتہ 7 ماہ سے کسی وزارت کو فنڈز نہیں دیئے

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے وزیراعظم کا حکم ماننے سے انکار کرتے ہوئے عمران خان کی جانب سے رقم کا کیا گیا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے جب وزارت برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی سے ونگ بنانے کا کہا تو ان کے سامنے بجٹ کا مسئلہ پیش کیا گیا کہ ہماے پاس اس کا بجٹ نہیں۔ عمران خان نے کہا کہ جو سالانہ بجٹ دیا گیا ہے کوشش کر کے اسی میں اس ونگ کا قیام عمل میں لایا جائے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بعد میں عمران خان نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ سے رابطہ کیا کہ وہ ملکی بجٹ میں گنجائش پیدا کریں اور اس ونگ کے لئے تقریا 42 ملین کی رقم دی جائے۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے بھی وزیراعظم عمرا ن خان کا حکم نہ مانا اور انکار کر دیا کہ ہم نے گزشتہ 7 ماہ سے کسی وزارت کو فنڈز نہیں دیئے، ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں، ہم پیسے نہیں دے سکتے۔یاد رہے کہ اس ونگ کے قیام سے پہلے عمران خا ن کوشش کر چکے ہیں کہ وہ کسی طرح سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کو روک سکیں۔جس کی ایک مثال پیمرا کی ویب ٹی کو رجسٹر کروانے کی درخواست بھی شامل ہے۔کہا جا رہا ہے کہ حکومت ہمارے نیشنل میڈیا کو کنٹرول کرنے کے بعد کوشش کر رہی ہے کہ وہ سوشل میڈیا کو بھی کنٹرول کر لے اور اسے بھی اپنے مطابق استعمال کر سکے لیکن ابھی تک حکومت اس میں ناکام رہی ہے۔

(Visited 1 times, 1 visits today)
Tags
Back to top button
Close