پاکستانفیچرڈ پوسٹ

سابق وزیر دفاع خواجہ آصف بھی غدار

ذاتی رنجشیں پارٹی معاملات پر اثر انداز نہیں ہونگی،ہو سکتا ہے فواد چوہدری اگلا الیکشن پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر لڑیں

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء اور سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ میرا وزیر اعظم بننے کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے،میں کسی سازش یا کسی ڈیل کی خوشبو نہیں سونگھ رہا

خواجہ محمد آصف نے کہا کہ میرے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت انکوائری ہو رہی ہے،میں ایک سیاسی کارکن ہوں،مجھ پر غداری کا الزام لگتا ہے تومیرے لئے یہ فخر کی بات ہے،میرے خلاف آئین کی دفعہ چھ کی خلاف ورزی کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں،کابینہ کی ہدایت پر میرے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی ہو رہی ہے،میرے والد پر بھی 124 اے کا مقدمہ بنا تھا،وہ فاطمہ جناح کی سپورٹ کر رہے تھے، سیاسی وفاداریاں بدلنے کی روایت ختم کرنی چاہئیں،سوداگروں پر سیاست کے دروازے بند نہ ہوئے تو یہ کسی کو بھی بیچ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نہیں چاہتا ہے کہ ذاتی رنجشیں پارٹی معاملات پر اثر انداز ہوں۔

Tags
Back to top button
Close