پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پرویز الٰہی کا فضل الرحمن کے راز بتانے سے انکار

اپوزیشن کا کام ہی ایوان کے اندر اور باہر شور شرابا کرنا‘تنقید کرنا لیکن حکومت کا کام عوام کو ریلیف دینا

سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے دھرنا معاہدے کی امانت کا راز فاش کرنے سے انکار کردیا ہے۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی امانت میرے پاس ہے میں اس امانت میں خیانت نہیں کرسکتا جب مولانا ملیں گے تو پھر راز فاش کرنے کے بار ے میں پوچھوں گا، اپوزیشن کا کام ہی ایوان کے اندر اور باہر شور شرابا کرنا ہے تنقید کرنا ہے لیکن حکومت کا کام عوام کو ریلیف دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنا کام کرے تو اپوزیشن کی تحریک کو کوئی نہیں پوچھتا، اتحاد کے معاملات سلجھ چکے ہیں نیک نیتی سے اتحاد کیا تھا اور اب اس اتحاد کو آگے بڑھا رہے ہیں، اب کوئی وجہ نہیں کہ حکومت اپنے وعدے پورے نہ کرے پہلے بھی حکومت سے معاملات طے پاگئے تھے صرف کمیٹی تبدیل کرنے سے ابہام پیدا ہوا۔

Tags
Back to top button
Close