پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ہارون اختر خان کو اہم عہدہ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا

ہارون اختر خان کے پاس معیشت کے حوالے سے کچھ اچھے آئیڈیاز اور انہیں ریونیو کے معاملات کا بھی تجربہ ہے

حکومت نے ریونیو اہداف کے حصول کیلئے معاونت حاصل کرنے کیلئے ن لیگی سابق سینیٹر ہارون اختر خان سے رابطہ کرتے ہوئے ان کو اہم عہدہ کی پیشکش کر دی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کی نشست پر انتخاب لڑنے والے ہمایوں اختر خان کے چھوٹے بھائی ہارون اختر خان کو قیمتوں میں اضافے سے لے کر مجموعی ملکی پیداوار کی سست روی تک کے معاملے پربریفنگ کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر شریک ہوئے جس میں وزیراعظم نے ملک میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کی ایک وجہ پالیسی کی ناکامیوں کو قرار دیا۔

ہارون اختر کی جانب سے دی گئی بریفنگ پر جب ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی رائے جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اجلاس کو کم اہم گردانتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بہت سے اجلاس ہوتے رہتے ہیں۔ہارون اختر خان کے پاس معیشت کے حوالے سے کچھ اچھے آئیڈیاز تھے اور انہیں ریونیو کے معاملات کا بھی تجربہ ہے، تاہم انہوں نے کسی عہدے میں تبدیلی کی باتوں کو یکسر مسترد کردیا۔اس کے ساتھ مشیر خزانہ نے نہ تو اس بات کی تردید کی اور نہ ہی تصدیق کہ ہارون اختر خان کو مشیر ریونیو کے عہدے کی پیشکش کی گئی ہے جو کہ اس وقت مشیر خزانہ کے ہی پاس ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہارون اختر کے ساتھ اکیلے میں بھی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے انہیں ریونیو کے وزیر یا مشیر کے عہدے کی پیشکش کی۔ذرائع کے مطابق ہارون اختر خان نے فیصلے کے لیے کچھ روز کا وقت مانگا ہے۔

Tags
Back to top button
Close