پاکستان

سابق وزیرکا ایک لاکھ روپے کم میں حج کرانے کا چیلنج

سرداریوسف نے موجودہ حکومت کوچیلنج کیا ہے کہ وہ 3 لاکھ 90 روپے کا حج پیکیج دے سکتے ہیں

سابق وفاقی وزیرمذہبی امورسرداریوسف نے پی ٹی آئی  حکومت کو چیلنج کردیا کہ حکومت نے 4 لاکھ  90 ہزار روپے میں حج پیکیج کا اعلان کیا ہے ہم عازمین کو 3 لاکھ  90 ہزار روپے میں حج کراسکتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ حکمران جماعت مدینے کی ریاست کا دعوی کرتی ہے، ہم بھی چاہتے ہیں کہ مدینہ جیسی ریاست ہولیکن اس کے لیے عملی طور  پر کام بھی کرنا ہوگا، اس حکومت نے تو مقدس عبادت کو بھی معاف نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  میں مذہبی امورکا وزیررہا ہوں جب (ن) لیگ کی حکومت آئی تو حج پیکیج 3 لاکھ 10 ہزار کا تھا جسے ہم نے کم کر کے ڈھائی لاکھ روپے کا کیا اور ملک کی تاریخ کے سب اچھے انتظامات کیے، میں دعوے سے کہتا ہوں کہ ان حالات میں بھی یہی حج ہم 3 لاکھ 90 ہزار میں کرا سکتے ہیں۔

 

(Visited 1 times, 1 visits today)
Tags
Back to top button
Close