پاکستان

اسحاق ڈار نے عمران حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ اگرعمران نیازی سے یہ ملک نہیں چلتا تواس کی جان چھوڑیں

اسحاق ڈار نے عمران حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اورسابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ اگرموجودہ حکومت سے یہ ملک نہیں چلتا تو اس ملک کی جان چھوڑیں،عوام کے مسائل کا ایک ہی حل ہے کہ اس ملک میں دوبارہ الیکشن ہوں،موجودہ حکومت نے ہرچیزکی قیمت میں اضافہ کردیا ہے،قوم کوپچاس ہزاردوکانیں کھولنے کا کہہ کرعوام کے ساتھ گھناؤنا مذاق کیا جا رہا ہے، پھلتی پھولتی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا گیا ہے۔

اپنے ویڈیو بیان میں اسحاق ڈارنے کہا کہ آٹے اور چینی کا بحران، بے روزگاری میں بے پناہ اضافہ اورمعیشت کی گروتھ کو ناکام پالیسیوں کی وجہ سے تباہ کرنے کے بعداب عمران نیازی صاحب نے قوم کو نئی امید دی ہے کہ میں 50ہزاردوکانیں کھولوں گا، جہاں سے پرچون کی روزمرہ کی اشیاء لوگوں کومہیا ہونگی اورہردوکان کو پانچ لاکھ کا قرضہ دیا جائے گا یعنی کل25ارب روپے کی بات کررہے ہیں یہ عوام کے ساتھ گھناؤنا مذاق ہے،کب وہ دوکانیں کھلیں گی۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کی مشکلات کا یہ حل نہیں ہے،عوام کے ساتھ ایک اورجھوٹا وعدہ کیا جا رہا ہے۔ اسحاق ڈارنے کہا کہ وزیراعظم نے یہ کہا ہے کہ 15ارب روپے کی سبسڈی یوٹیلیٹی سٹورز پرعوام کومہیا کی جائے گی، وزیراعظم کومشورے دینے والے ملک وقوم کے خیرخواہ نہیں ہیں، اس طرح یہ مسائل کا حل نہیں ہے، یوٹیلیٹی سٹورزمیں قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے،حکومت کواس نہج پرلے گئے ہیں جہاں اس کوباہرنکالنا 2013سے کہیں زیادہ مشکل ہے۔

 

 

Tags
Back to top button
Close