پاکستان

وفاقی دارالحکومت کے تمام سکولزمیں کولڈ ڈرنکس پرپابندی

ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کے تمام سکولزمیں کولڈ ڈرنکس پرپابندی لگا دی گئی

ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کے تمام سکولزمیں کولڈ ڈرنکس پرپابندی لگا دی گئی ہے،پابندی کا اطلاق تمام سرکاری, نجی سکول اورمدارس پر 2 ماہ کے لیے ہوگا،اس حوالے سے دفعہ 144 کا نفاذ کردیا گیا ہے۔

ڈی سی اسلام آباد کے مطابق پابندی سے پہلے سوشل میڈیا پرپول کروایا گیا تھا جس میں 91 فیصد لوگوں کی رائے میں پابندی کے حق میں تھی۔ا س کے علاوہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی بھی یہ ہی رائے ہے جبکہ پنجاب میں بھی اس سے پہلے پابندی لگ چکی ہے۔  پوری دنیا اورعالمی ادارہ صحت کی رپورٹس کے مطابق بھی ایسی ڈرنکس بچوں کے لیے مضرصحت ہیں، اسی لیے اسلام آباد میں بھی پابندی لگا دی گئی ہے، جس کی کل سے تشہیرکا بھی آغازکیا جائے گا۔

Tags
Back to top button
Close