پاکستان

عدالت نے نواز شریف کو بڑی خوشخبری سنا دی

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی چوہدری شوگر ملز کیس میں حاضری سے استثناکی درخواست منظور کر لی ہے اور سماعت 28 فروری تک ملتوی کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں چوہدری شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی جس دورا ن وکیل امجد پرویز نے نوازشریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس جمع کروائیں اور دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی طبیعت تاحال ناساز ہے اور علاج معالجہ جاری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف صحت یاب ہوتے ہی ٹرائل کا سامنا کریں گے ،نوازشریف کی صحت سے متعلق ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس کی رپورٹ جمع کروائی ہیں ، نوازشریف ایک کلینیکل ٹیم کی نگرانی میں ہیں ، فروری کے آخری ہفتے میں نوازشریف کے مختلف چیک اپ ہونے ہیں ، نوازشریف زیر علاج ہونے کے باعث پاکستان کا سفر نہیں کر سکتے ہیں ۔

(Visited 35 times, 1 visits today)
Tags
Back to top button
Close