پاکستانفیچرڈ پوسٹ

طیب اردوان کا ٹرمپ کے متعلق بیان، عمران خان پریشان

ترک صدر کے اس بیان کے بعد عمران خان کو ڈر ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ ان سے ناراض ہو جائیں گے

ترک صدر طیب اردوان نے پاکستانی پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر ٹرمپ اور مودی کو للکارتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا مشرقی وسطیٰ سے متعلق منصوبہ امن کا نہیں بلکہ قبضے کا منصوبہ ہے ۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق ترک صدر کے امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف بیان کے بعد وزیراعظم عمران خان کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا ہے کہ کیونکہ وزیراعظم عمران خان کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تعلقات بہت اچھے ہیں ترک صدر کے اس بیان کے بعد عمران خان کو ڈر ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ ان سے ناراض ہو جائیں گے ۔

واضح رہے کہ ترک صدر اس وقت دورہ پاکستان پر ہیں اور انہوں نے دورہ پاکستان پر پاکستانی پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر ٹرمپ اور مودی کو للکار تے ہوئے کہا تھا کہ جہاں دہشت گردی کے خلاف پاکستانی اقدامات کو سراہا وہیں فلسطین، قبرص اور کشمیر کے مسلمانوں کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم مسلمانوں کا ساتھ دینا ہمارا مذہبی اور اخلاقی فرض ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرحد اور فاصلہ مسلمانوں کے درمیان فاصلہ پیدا نہیں کر سکتے، اللہ تعالی قرآن میں فرماتا ہے کہ مومن آپس میں بھائی بھائی ہیں۔

Tags
Back to top button
Close