پاکستان

سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے سے کیا ہوگا، فواد چوہدری کا نیا بیان

آپ نے کبھی امریکا اور برطانیہ کے سوشل میڈیا ریگولیشن پر تنقید نہیں کی جب کہ وہ زیادہ سخت ہیں

حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے اعلان پر وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کو ریگو لیٹ کرنا خالصتا عوامی مفاد ہے۔

تجزیہ کار ریما عمر کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ سوشل میڈیا کے لیے نئے قوانین قانونی ضابطوں کو تحت بنائے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سوشل میڈیا کو ریگو لیٹ کرنا خالصتا عوامی مفاد کے لیے ہے، آپ نے کبھی امریکا اور برطانیہ کے سوشل میڈیا ریگولیشن پر تنقید نہیں کی جب کہ وہ زیادہ سخت ہیں لیکن پاکستان کے لیے آپ چاہتے کوئی ضوابط ہی نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ کمپنیوں کو پاکستان کے اقتصادی قوانین کے تحت کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

Tags
Back to top button
Close