پاکستان

نیب کی طرف سے عمران خان کو بڑا ریلیف

نیب ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عمران خان کے خلاف ہیلی کاپٹر سکینڈل کیس کو بند کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے

قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعظم عمران خان کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے ہیلی کاپٹر کیس بند کرنے کے بعد پر اسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان پر الزام ہے کہ انہوں نے تحریک انصاف کی سابقہ حکومت میں خیبرپختونخوا حکومت کے دو ہیلی کاپٹروں پر 18000 کلومیٹر کا سفر 74 گھنٹوں میں کیا جس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب ترجمان اور سرکاری ذرائع اس خبرکی تصدیق یا تردید کرنے سے گریز کررہے ہیں اس دوران نیب ترجمان نے ایک بار پھر اس نمائندے کو انتظار کرنے کا پیغا م بھجوایا ہے حالانکہ انہوں نے گذشتہ صبح سرکاری مؤقف دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن رات تک نیب کاسرکاری مؤقف نہ مل سکا تاہم نیب ہیڈ کوارٹر کے باوثوق ذرائع ایک مرتبہ پھر دعویٰ کررہے ہیں کہ عمران خان کے خلاف ہیلی کاپٹر سکینڈل کیس کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔

Tags
Back to top button
Close