پاکستانفیچرڈ پوسٹ

جہانگیر ترین نے عمران خان سے اختلافات کی وجہ بتا دی

میرے اور وزیراعظم کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کے لئے بہت کچھ کیا گیا ہے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین نے وزیراعظم عمران خان سے اختلافات کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے جن کمیٹیوں سے نکالا گیا میں ان میں واپس نہیں جاؤں گا۔

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ وزیراعظم نے مجھے، پرویز خٹک اور ارباب شہزاد کو اتحادیوں کو سنبھالنے کیلئے نامزد کیا تھا، اتحادیوں کے ساتھ مذاکرات میں ان کے بہت سے مسائل حل کیے،ایک دوسرے سے اتنا ملنا جلنا ہو تو بھروسے کا رشتہ بن جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے قریبی دوست ہیں میں نے ان کے لئے بہت سی قربانیاں دی ہیں۔ میرے اور وزیراعظم کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کے لئے بہت کچھ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے میرے اور وزیراعظم کے تعلقات خراب ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی مذاکراتی کمیٹی میں میرا نام نہیں تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے،کمیٹیوں میں کس کو رکھنا یا کس کو نکالنا ہے یہ وزیراعظم کی صوابدید ہے، وزیراعظم نے مناسب سمجھا ہوگا اور کوئی دوسرا کام مجھے دیدیں گے۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ اتحادیوں سے مذاکرات میں جن کمیٹیوں سے نکالا گیا ان میں واپس جانے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، اتحادیوں کے ساتھ ویسے بھی بہت سے معاملات طے ہوچکے ہیں۔

Tags
Back to top button
Close