پاکستان

خیبر پختونخوا میں5 روزہ پولیو مہم کا آغاز

انسداد پولیو مہم کے دوران صوبے میں 67 لاکھ52ہزار326 بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے

خیبر پختونخوا میں پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا، 5 روز تک جاری رہنے والی پولیو مہم کے دوران67لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے۔

وزیرصحت خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے انکاری والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی اپنے بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائیں تاکہ ان کے بچے معذوری سے بچ سکیں۔پشاور میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے بچے کو قطرے پلا کر کیا۔ پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران صوبے میں 67 لاکھ 52 ہزار 326 بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے۔

میڈیا سے بات چیت میں وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ حکومت پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کیلیے پرعزم ہے۔پولیو مہم کے لیے 2 ہزار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔خیبرپختونخوا میں رواں سال اب تک پولیو کے 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Tags
Back to top button
Close