پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ترک صدر کی انتہائی اہم شخصیات سے ملاقات، شریف برادران کیلئے بڑی خوشخبری

طیب اردوان کا شریف فیملی سے گہرا تعلق‘ ترک صدر کا شریف خاندان کو ریلیف دلوانے میں اہم کردار

ترک صدر طیب اردوان نے دورہ پاکستان کے موقع پر انتہائی اہم شخصیات سے ملاقات کی جس میں انہوں شریف برادران کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے جو کہ آج کل دورہ پاکستان پر ہیں انہوں نے پاکستان میں انتہائی اہم ترین شخصیات سے ملاقات کی ہے اور اس ملاقات میں ترک صدر نے شریف برادران کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ ترک صدر اور شریف برادران میں گہرے تعلقات ہیں۔

معروف صحافی عارف نظامی نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترک صدر شریف خاندان کو ریلیف دلوانے میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔ترک صدر اور شریف خاندان میں گہرے تعلقات ہیں،ماضی میں یہ خبریں گردش کرتی رہیں کہ شریف خاندان کو ریلیف دلوانے کے لیے طیب اردوان اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ترکی اور ملائیشیا وہ دو ممالک ہیں جنہوں نے کشمیر کے معاملے پر پاکستان کی حمایت کی۔انہوں نے اس حوالے سے نقصان کی بھی پرواہ نہیں کی۔عارف نظامی نے مزید کہا کہ طیب اردوان کا شریف فیملی سے گہرا تعلق ہے۔ہو سکتا ہے کہ ترک صدر شریف خاندان کو کچھ ریلیف دلانے میں کوئی کردار ادا کریں تاہم عمران خان کہتے ہیں کہ وہ احتساب پر کبھی سمجھوتا نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر مریم نواز باہر جانا چاہتی ہیں تو انہیں جانے دیا جائے۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ترکی کے صدر طیب اردگان نے شریف خاندان کو ریلیف دلوانے کیلئے وزیراعظم عمران خان سے رابطہ کیا تھا۔ شریف خاندان اور ترک صدر کے خاندان کے درمیان قریبی تعلقات قائم ہیں، اسی لیے دعوی کیا گیا کہ طیب اردگان نے شریف خاندان کو ریلیف دلوانے کی کوشش کی ہے۔ تاہم اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے خود وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہوا۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ خدشہ تھا کہ ترک صدر شریف خاندان کو ریلیف دلوانے کی سفارش کریں گے تاہم انہوں نے ایسا کبھی نہیں کیا۔

واضح رہے کہ ترک صدر طیب اردوان کی پاکستان میں انتہائی اہم شخصیت سے ہونے والی ملاقات کے بعد احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی حاضری سے معافی کی درخواست منظور کر لی ہے۔

Tags
Back to top button
Close