پاکستان

حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

میگرنٹس کے خاندانوں کو یوٹیلیٹی سٹورز سے اشیائے خوردنی کی خریداری پر بھی رعایت دی جائے گی

حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے پاکستان رقوم بھجوانے کے بدلے میں مراعات دینے کا پلان مرتب کر لیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ امیگرنٹس کے خاندانوں کو یوٹیلیٹی سٹورز سے اشیائے خوردنی کی خریداری پر بھی رعایت دی جائے گی۔اس منصوبے کا مقصد بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو قانونی ذرائع سے پاکستان رقوم بھجوانے اور حوالہ ہنڈی کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔ بیورو آف امیگریشن کے سینئر آفیسر کے مطابق امیگرنٹس کیلئے مراعات کا آئیڈیا ترسیلات زر کے حوالے سے قائم کمیٹی نے دیا جس کی سربراہی مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کر رہے ہیں۔ حالیہ میٹنگ میں وزارت سمندر پار پاکستانیز نے بیرون ممالک جانے والے افراد کے نئے بینک اکانٹس کھلوانے میں معاونت پر رضامندی ظاہر کی۔ بیورو آف امیگریشن کو باہر جانیوالے ہر پاکستانی کو نئے بینک اکانٹ کھلوانے میں معاونت کی ہدایت کی گئی تا کہ انہیں ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز جاری کیے جا سکیں جس میں مختلف مراعات دی جائیں گی۔

Tags
Back to top button
Close