پاکستان

ڈالر کی قدر میں حیران کن کمی

گزشتہ سال جون میں ڈالر نے اونچی اڑان بھری تھی اور ایک ڈالر کی قدر 163 روپے تک پہنچ گئی تھی

ڈالر کی قدر میں حیران کن کمی آئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 154 روپے 16 پیسے پر آگئی ہے۔

انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کی قدر 22 پیسے کمی کے بعد 154 روپے 16 پیسے پر آگئی۔ انٹر بینک میں یہ ڈالر کی 13 جون 2019 کے بعد کم ترین سطح ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے کم ہوکر 154 روپے 40 پیسے رہی۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال جون میں ڈالر نے اونچی اڑان بھری تھی اور ایک ڈالر کی قدر 163 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

Tags
Back to top button
Close