پاکستانفیچرڈ پوسٹ

بلاول کے بعد پیپلز پارٹی کی قیادت کس کے ہاتھ میں: بریکنگ نیوز

پی ٹی آئی اورآئی ایم ایف ڈیل کے خلاف جدوجہد کا آغاز کا اعلان کرنے پر نیب نے نوٹس بھیج دیا

پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے حوالے سے اہم انکشاف منظر عام پر آیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے بعد اس کی قیادت آصفہ بھٹو زرداری کے پاس ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر میں گرفتار ہوا تو میری آواز آصفہ بھٹو زرداری ہوگی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک سال سے زائد عرصہ قبل چیف جسٹس پاکستان نے کہا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری بے گناہ ہے اس کے باوجود میں آج ان اتھارٹیز کے سامنے پیش ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میں ماضی میں بھی ان کے سوالناموں کے جواب دے چکا ہوں، مئی میں ہونے والی آخری پیشی میں سوالنامہ دیا گیا تھا جس کے بعد نیب کو کوئی اعتراضات نہیں تھے لیکن دسمبر میں اچانک پتہ نہیں کیا ہورہا تھا کہ 20 دسمبر کو نیب کی جانب سے پہلا نوٹس بھیجا گیا، پھر مجھے نہیں بلایا گیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم اداروں اور قانون کی حکمرانی کا احترام کرتے ہیں جب وہ صحیح کرتے ہیں اور جب وہ غلط بھی کرتے ہیں تب بھی ہم ان کا احترام کرتے ہیں اس لیے اپنے اعتراضات کے باوجود میں آج یہاں پیش ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ جب کراچی میں ہم نے اعلان کیا کہ مارچ سے ملک کی معاشی صورتحال، مہنگائی، پی ٹی آئی اورآئی ایم ایف ڈیل کے خلاف جدوجہد کا آغاز کریں گے تو فورا بعد ایک اور نوٹس آتا ہے۔

Tags
Back to top button
Close