پاکستانفیچرڈ پوسٹ

نوازشریف کو سزا کس وجہ سے ہوئی‘ شیخ رشید کا حیران کن انکشاف

ڈان لیکس وجہ سے نوازشریف کے خلاف کیسز کھلتے گئے اور انہیں اس مقام تک پہنچا دیا کہ انہیں جیل جانا پڑا

مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی سزا کے حوالے سے وفاقی وزیر شیخ رشید نے حیران کن انکشاف کیا ہے۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف آج جس مقام پر چلے گئے ہیں، انہیں وہاں مریم نواز نے پہنچایا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آپ بات کی گہرائی میں جائیں کہ نوازشریف کے خلاف ایسے معاملات شروع کب ہوئے۔ نوازشریف کا برا وقت تب شروع ہو گیا تھا جب ڈان لیکس والا معاملہ ہوا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈان لیکس وجہ سے پانامہ بھی آیا اور بعد میں میاں نوازشریف کے خلاف کیسز کھلتے گئے اور انہیں اس مقام تک پہنچا دیا کہ انہیں جیل جانا پڑا۔یاد رہے کہ نوازشریف کو کرپشن کے الزمات کی وجہ سے نا اہل قرار دیا گیا تھا جس کے بعد انہیں مختلف کیسزمیں سزا بھی سنائی گئی ہے۔

Tags
Back to top button
Close