پاکستان

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، 13 سالہ بچی زخمی

بھارتی فوج نے نیزا پیر اور رکھ چکری سیکٹرز میں شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی)کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 13 سالہ بچی زخمی ہوگئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بھارتی فوج نے نیزا پیر اور رکھ چکری سیکٹرز میں شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی اور جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے فتح پور اور ملحقہ دیہاتوں میں مارٹرگولہ لگنے سے 13 سال کی بچی زخمی ہوگئی جسے قریبی طبی مرکز منتقل کردیا گیا۔

Tags
Back to top button
Close