پاکستان

حکومت کیساتھ معاملات طے، خالد مقبول صدیقی کا اہم بیان

کچھ قانونی معاملات تھے، جنہیں حل کر لیا گیا ہے‘ آنے والے ہفتے میں تمام مطالبات کا حل نکل آئے گا

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے تصدیق کی ہے کہ حکمران جماعت تحریک انصاف کے ساتھ معاملات طے ہو گئے ہیں۔

خالد مقبول صدیقی نے بتایا کہ کچھ قانونی معاملات تھے، جنہیں حل کر لیا گیا ہے۔ آنے والے ہفتے میں تمام مطالبات کا حل نکل آئے گا۔ انہوں نے ایک سوال کا جواب میں کہا کہ موجودہ صورتحال میں تحریک انصاف سے وزارت کا مطالبہ بیکار ہے۔ کابینہ میں بیٹھ کر عوامی مسائل حل نہ کر سکے تو تاریخ سوال کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم ہمارے اپنے ہیں۔ ہمیں جن وزارتوں کی ضرورت تھی، ان میں وزارت قانون شامل نہیں تھی۔ حکومت کو ایک قابل وکیل کی ضرورت تھی جو خوش قسمتی سے ایم کیو ایم کے پاس تھا۔

Tags
Back to top button
Close