پاکستان

عدالت کا رانا ثناء اللہ کو جھٹکا، نیب میں پھر طلبی

رانا ثنااللہ کی گاڑی مال مقدمے کے طور پر اے این ایف کے پاس موجود رہے گی

عدالت نے رانا ثناء اللہ کو زور دار جھٹکا دیتے ہوئے گاڑی کی سپردگی کی درخواست خارج کر دی جب کہ نیب نے لیگی رہنما کو ایک بار پھر طلب کرلیا ہے۔

مسلم لیگ (ن)کے رہنماء رانا ثنا اللہ نے انسداد منشیات کی عدالت میں دو درخواستیں دائر کی تھیں جن میں انہوں نے عدالت سے اے این ایف کے پاس موجود ان کی گاڑی اور کیس سے متعلق ویڈیو فراہم کرنے کی استدعا کی تھی لیکن عدالت نے ان کی درخواستوں کو مسترد کردیا تھا۔

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ پراسیکیوشن کا الزام ہے کہ ملزم گاڑی میں ہیروئن رکھ کر سفر کررہا تھا اور ملزم کی گاڑی سے 15 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔ عدالت نے تحریری حکم میں کہا ہے کہ اے این ایف کے قانون کے مطابق گاڑی ملزم کو فراہم نہیں کی جا سکتی، رانا ثنااللہ کی گاڑی مال مقدمے کے طور پر اے این ایف کے پاس موجود رہے گی لہذا ملزم کی گاڑی سپرد کرنے کی استدعا مسترد کی جاتی ہے۔

Tags
Back to top button
Close