پاکستان

وزیراعظم عمران خان کا سیف سٹی آفس کا دورہ

عمران خان مختلف تقریبات میں شرکت کریں اورصحت انصاف کارڈ تقسیم کرنیکی تقریب سے خطاب بھی کرینگے

وزیراعظم کی سیف سٹی آفس آمد، عمران خان کو سیف سٹی ٹیکنالوجی سے متعلق بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے ‘پولیس خدمت مرکز’ کے گلوبل پورٹل کا اجرا ء کر دیا۔

imran khan visit Safe City Office1

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو آج لاہور کے دورہ پر ہیں انہوں نے سیف سٹی آفس کا دورہ کیا اس کے بعد عمران خان مختلف تقریبات میں شرکت کریں، وزیراعظم صحت انصاف کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کریں گے جبکہ عمران خان ایوان وزیراعلیٰ میں مختلف اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔ وزیر اعظم کی وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر سے ملاقات بھی ہوگی۔ سردار عثمان بزدار اور چودھری سرور وزیراعظم کو صوبے کے امور پر بریف کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مہنگائی کی روک تھام کیلئے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔

Tags
Back to top button
Close