پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ن لیگ کا اب کون سا لیڈر نیب کی حراست میں ہوگا، کھوج تحقیقاتی رپورٹ

مسلم لیگ ن کے ایک اور رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کی ضمانت منسوخی کے لئے نیب نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

کھوج تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق احتساب بیورو (نیب) کی طرف سے سپریم کورٹ میں جمع کروائی جانے والی درخواست میں میاں جاوید لطیف کی والدہ، بیٹے اور 4 بھائیوں کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب میاں جاوید لطیف کے خلاف انکوائری کر رہا ہے، عدالت عالیہ کا حکم نیب بیورو کی انکوائری میں مداخلت ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ لاھور ہائیکورٹ کے 26 دسمبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ خیال رہے ملزمان پر آمدن سے زائد اثاثا جات بنانے کا الزام ہے۔

Tags
Back to top button
Close