پاکستان

پولیو ٹیم پر حملہ، پولیس اہلکار شہید، 2 زخمی

دہشتگردی کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کیا گیا ہے

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں پولیو ٹیم کو نشانہ بنایا گیا جس میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔

حکام نے انٹرنیشنل میڈیا کو بتایا کہ سڑک کنارے نصب دھماکا خیز مواد کے ذریعے پولیو ٹیم کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ان کی حفاظت پر مامور پولیس کی گاڑی میں موجود ایک پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔ دہشتگردی کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس کا مقصد پاکستان میں لاکھوں بچوں کو حفاظتی قطرے پلا کر بیماری کا خاتمہ کرنا ہے۔

Tags
Back to top button
Close