پاکستان

عزیز میمن کے قتل کا مقدمہ تاحال درج نہ ہوسکا

ہمارے خلاف بڑی سازش ہو رہی ہے‘مقدمے کو دبایا جارہا ہے، اب تک عزیزمیمن کے کیس میں کوئی تفتیش نہیں ہوئی

پولیس تاحال ہٹ دھرمی پر قائم، نوشہرو فیروز میں نجی ٹی وی کے رپورٹر عزیز میمن کے قتل کا مقدمہ 2 روز گزر جانے کے باوجود درج نہ ہوسکا۔

مقتول صحافی کے بھائی منیر میمن نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر سعید غنی نے یقین دلایا تھا کہ جس تھانے میں مقدمہ درج کرائیں ہوجائے گا۔ منیر میمن کے مطابق ہمارے خلاف بڑی سازش ہو رہی ہے اور مقدمے کو دبایا جارہا ہے، اب تک عزیزمیمن کے کیس میں کوئی تفتیش نہیں ہوئی،ہم مطمئن نہیں ہیں۔

عزیز میمن کے بھائی نے قتل کے واقعے پر جوڈیشل کمیشن بنانے اور حقائق سامنے لانے کا مطالبہ کیا۔ مقتول صحافی کے بھائی کا کہنا تھا کہ ان کے بھائی نے ویڈیو وائرل ہونیکے بعد تحفظ مانگا تھا مگر نہیں دیاگیا، وہ اکثر پریشان رہتا تھا، اس نے محراب پور میں منشیات کے خلاف بہت کام کیا ہے۔ دوسری جانب سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی)نوشہرو فیروز ڈاکٹرفاروق احمد کا کہنا ہے کہ تھانوں کی حدود کا کوئی مسئلہ نہیں، اہل خانہ جہاں چاہیں مقدمہ درج کراسکتے ہیں۔

Tags
Back to top button
Close