پاکستان

زیادتی کے ملزم کا ڈی این سے انکار

سندھ کے شہرسیہون میں لڑکی سے چیمبر میں مبینہ زیادتی کرنے والے جج نے عدالتی احکامات کے بعد بھی ڈی این اے نہیں کرایا۔

مبینہ زیادتی کیس میں خاتون سلمی بروہی کو عدالت نے دوبارہ بیان دینے کے لیے جبکہ معطل سول جج ملزم امتیاز بھٹو کو بھی ڈین این اے کے لیے دوبارہ سمن جاری کیا ہے۔گزشتہ سماعت میں عدالت نے معطل جج امتیاز بھٹو کو حکم دیا تھا کہ وہ 21 فروری تک لمس یا کسی بھی نجی لیبارٹری سے ڈی این اے کرائیں اور اس کی رپورٹ پیش کریں مگر معطل جج امتیاز بھٹو نے تاحال اپنا ڈی این نے نہیں کرایا۔

واضح رہے کہ چیمبر میں لڑکی سے زیادتی کے کیس میں معطل جج امتیاز بھٹو نے سیشن جج جامشورو کی عدالت میں عبوری ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کی درخواست دے رکھی ہے۔

Tags
Back to top button
Close