پاکستان

وزیراعظم سے جائیکا کے صدر کی اہم ملاقات

وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں پاک جاپان مضبوط پارٹنر شپ اور تعمیر وترقی میں تعاون کو سراہا

وزیراعظم عمران خان سے جاپان انٹرنیشنل تعاون ایجنسی (جائیکا)کے صدر شنیچی کیتا نے ملاقات کی۔جائیکاکے صدر 4 روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں۔

وزیراعظم عمران خان سے جائیکا کے صدر شنیچی کیتا نے ملاقات کی اور وزیر اعظم کو جائیکا کے تعاون سے پاکستان میں جاری مختلف منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں پاک جاپان مضبوط پارٹنر شپ اور تعمیر وترقی میں تعاون کو سراہا۔ اس دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان جاپان سے تعلقات میں مزید وسعت کا خواہاں ہے۔

Tags
Back to top button
Close