پاکستانفیچرڈ پوسٹ

وزیراعلیٰ پنجاب کا ہیلی کاپٹر یا پھر رکشہ‘ اہم انکشاف

چولستان ریلی میں وزیراعلیٰ پنجاب کے ہیلی کاپٹر کو 3 دن تک رکشہ کے طور پر استعمال کیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ہیلی کاپٹر کے متعلق اہم انکشاف ہوا ہے کہ بہاولپور میں ان کے ہیلی کاپٹر کو سواریوں والے رکشہ کے طور پر استعمال کیا گیا۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق بہاولپور میں چولستان ریلی دیکھنے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اپنے ہیلی کاپٹر کے ذریعے گئے جہاں پر ان کے ساتھ ان کی کابینہ کے ارکان بھی تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بہاولپور میں ہونے والی چولستان ریلی میں وزیراعلیٰ پنجاب کے ہیلی کاپٹر کو 3 دن تک رکشہ کے طور پر استعمال کیا گیا اور اس کی مد میں حکومتی خزانے سے کروڑوں روپے استعمال کیے گئے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے جو اقتدار میں آ کر کفایت شعاری کے دعوے کیے تھے ان کے چہتے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تمام کے تمام ہوا میں اڑا دیئے ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب کے ہیلی کاپٹر کے استعمال پر نیب کیس بنتا ہے لیکن وزیراعظم کے چہتے وزیراعلیٰ ہونے پر احتساب بیورو (نیب) میں کوئی کیس دائر نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس کے خلاف کوئی انکوائری کی گئی۔

Tags
Back to top button
Close