پاکستانفیچرڈ پوسٹ

حکومتی دعوے جھوٹ، ایف اے ٹی ایف کا بڑا اعلان

پاکستان نے باقی ماندہ سفارشات پر عملدرآمد کا وعدہ کیا، سفارشات پر عملدرآمد کیلئے حکمت عملی بھی بنالی

پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے تمام حکومتی دعوے جھوٹ نکلے، ایف اے ٹی ایف نے بڑا اعلان کرتے ہوئے پاکستان کو گرے لسٹ میں ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف اے ٹی ایف کے اعلامیے کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کی طرف سے ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر عملدرآمد پر خاطر خواہ پیشرفت کی اور اضافی 9 سفارشات پر عملدرآمد کیا ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جائزے کے بعد ارکان نے پاکستان کو جون تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا اور رواں سال جون میں پاکستان کی جانب سے سفارشات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ ایف اے ٹی ایف نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے حکمت عملی پر عملدرآمد ہورہا ہے اور سفارشات پر عملدرآمد کے لیے اعلی سطح پر سیاسی عزم کو تسلیم کرتے ہیں جبکہ پاکستان نے باقی ماندہ سفارشات پر عملدرآمد کا وعدہ کیا ہے، سفارشات پر عملدرآمد کے لیے حکمت عملی بھی بنالی ہے۔

Tags
Back to top button
Close