پاکستانفیچرڈ پوسٹ

گورنر سٹیٹ بینک ملک سے کب فرار ہونگے، تفصیلات سامنے آگئیں

گورنر سٹیٹ بینک رضاباقر بتاتے ہیں کہ ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے اس لئے وہ فرار ہو جائینگے

گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کے ملک سے فرار ہونے کے متعلق تفصیلات سامنے آئی ہیں کہ یہ بہت جلد ملک سے فرار ہو جائیں گے۔

سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ گورنر سٹیٹ بنک بھاگنے کے چکر میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رضاباقر بتاتے ہیں کہ ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک کا حال یمن اور ایتھوپیا جیسے ملکوں کی طرح ہو چکا ہے۔ مگر پاکستان کی عوام کو پریشان نہیں ہونا چاہئیے چند ماہ میں صورتحال بہتر ہوجائے گی۔

گورسٹیٹ بنک نے یہ تک کہا کہ دنیا میں ایسے کوئی ملک نہیں چلتا۔ان تمام بیانیہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ گورنر سٹیٹ بنک بھاگنے کے چکر میں ہیں۔ واضح رہے جمعرات کے روز کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ پاکستان کم ترین ایکسپورٹ کے ساتھ افغانستان، یمن، سوڈان، جنوبی سوڈان اور ایتھوپیا کے ساتھ کھڑا ہے اور ملک ایسے نہیں چلا کرتے۔

Tags
Back to top button
Close