پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عمران خان نے سعودیہ کو خیر باد کہنے پر بڑا فیصلہ کرلیا

پاکستان اور ایران کے درمیان پٹرول معاملات آخری مراحل میں‘سعودی حکومت سے معاملات ختم کرنے کا سوچا جا چکا ہے

سینئر صحافی و کالم نگار ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ عمران خان سعودی عرب کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کر چکا ہے کیونکہ پاکستان اب ایران سے پٹرول لے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان پٹرول کی بات چیت آخری مراحل میں ہے جس کے بعد سعودی حکومت سے معاملات ختم کرنے کا سوچا جا چکا ہے۔ ارشاد بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے عوام کو بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف دینے کے لئے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے امریکہ اور سعودی عرب کا متبادل تلاش کر لیا ہے۔ پاکستان امریکہ کی بجائے روس اور سعودی عرب کی بجائے ترکی، ملائیشیا اور قطر وغیرہ سے اپنے تعلقات استوار کر ے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان گیم چینجر کا رول ادا کر رہے ہیں اگر ایسا ممکن ہوا تو بہت جلد پٹرول 40 فیصد تک سستا ہوگا اور بجلی کی قیمتیں بھی بہت نیچے آ جائیں گے۔

Tags
Back to top button
Close