پاکستان

ای او آئی بی بورڈ کی ماہانہ پنشن لینے والوں کیلئے بڑا اعلان

پنشن میں 2 ہزار روپے اضافے کی منظوری دے دی گئی جس کا اطلاق یکم جنوری 2020 سے ہوگا

حکومت نے پنشن لینے افراد کو خوشخبری سنا دی ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی)بورڈ نے ماہانہ پنشن میں 2 ہزار روپے اضافے کی منظوری دے دی۔

12 دسمبر 2019 کو وزیراعظم عمران خان نے ای او بی آئی کے تحت پنشن لینے والے افراد کی کم سے کم پنشن ساڑھے 6 ہزار روپے سے بڑھا کر ساڑھے 8 ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اب ای او بی آئی بورڈ نے پنشن میں 2 ہزار روپے اضافے کی منظوری دے دی ہے جس کا اطلاق یکم جنوری 2020 سے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ای او بی آئی بورڈ کی منظوری کے بعد ماہانہ پنشن 8500 روپے ہوگئی ہے جس کا نوٹیفکیشن چند روز میں جاری کیا جائے گا۔

Tags
Back to top button
Close