پاکستان

سراج الحق بھی حکومت کیخلاف میدان میں آگئے

عوام رو رہی ہے لیکن کوئی بھی ان کی فریاد سننے کو تیار نہیں، حکومت کسی مشکل سے دوچار نہیں ہے تو پھر مہنگائی کیوں ہے؟

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم ہر جگہ عوام کے حقوق کی لڑائی لڑنے کے لئے میدان میں اتر رہے ہیں۔ جماعت اسلامی کراچی سے چترال تک تحریک چلائے گی۔

اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے دیگر رہنماں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ عوام رو رہی ہے لیکن کوئی بھی ان کی فریاد سننے کو تیار نہیں، حکومت کسی مشکل سے دوچار نہیں ہے تو پھر مہنگائی کیوں ہے؟ عوام کی مشکلات دیکھ کر اب ہمارا صبر ختم ہو گیا ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ 18 مہینے میں حکومت کا سفر ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کی طرف ہے۔ ریٹنگ ایجنسیاں ملکی معیشت کے حوالے سے جھوٹ بولتی ہیں۔

Tags
Back to top button
Close