پاکستان

ولیم ایڈورڈ ٹوڈ پاکستان میں امریکہ کے نئے سفیر مقرر

ولیم ای ٹوڈ نے امریکہ کے جنوب اور وسطی ایشائی امور کے قائم مقام اسسٹنٹ سیکرٹری کے طور پر کام کیا

امریکہ کے ڈپٹی انڈر سیکرٹری فار مینجمنٹ ولیم ایڈورڈ ٹوڈ کو پاکستان کے لیے امریکہ کا نیا سفیر نامزد کردیا گیا۔ یہ کمبوڈیا اور برونائی میں امریکہ کے سفیر رہ چکے ہیں ۔

ولیم ای ٹوڈ نے حالیہ دنوں میں امریکا کے جنوب اور وسطی ایشائی امور کے قائم مقام اسسٹنٹ سیکرٹری کے طور پر کام کیا اور وہ فروری 2018 میں ڈپٹی انڈر سیکرٹری برائے مینجمنٹ مقرر کیے گئے۔ ولیم ای ٹوڈ جون 2017 سے مئی 2019 تک قائم مقام انڈر سیکرٹری فار مینجمنٹ رہے اور جون 2017 سے جنوری 2019 تک فارن سروس کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل کے طور پر بھی کام کیا۔ ولیم ای ٹوڈ کمبوڈیا اور برونائی میں امریکا کے سفیر رہ چکے ہیں جبکہ ای ٹوڈ نے کابل میں امریکی سفارت خانے اور امریکی محکمہ خارجہ میں بھی ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔

Tags
Back to top button
Close