پاکستان

جسٹس قاسم خان کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بنانے کی منظوری

نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس قاسم خان 19 مارچ کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

صدر مملکت نے سینئر ترین جج جسٹس قاسم خان کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بنانے کی منظوری دیتے ہوئے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

جسٹس قاسم خان کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق جسٹس قاسم 19 مارچ کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے موجودہ چیف جسٹس، جسٹس مامون رشید نے یکم جنوری 2020 کو لاہور ہائیکورٹ کے 49 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔

Tags
Back to top button
Close