پاکستان

کورونا سے بچائو۔۔۔اہم اجلاس طلب

وفاقی حکومت نے کورونا وائرس سے متعلق قومی ادارہ صحت میں اجلاس طلب کر لیا۔

دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت کے طلب کردہ اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے صوبائی حکومت کے نمائندے شامل ہوں گے۔اعلیٰ حکام کو وائرس کی روک تھام کے لیے افغانستان کے ساتھ متصل سرحد پر کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا اور اسی طرح باچا خان ائیرپورٹ پر کیے گئے اقدامات سے بھی اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا جائے گا۔اس کے علاوہ تھرمل اسکینگ اور طبی ٹیموں سے متعلق تفصیلی طور پر شرکاء کو آگاہ کیا جائے گا۔خیبرپختونخوا کے سیکریٹری داخلہ ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس کو صوبے میں کورونا وائرس کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔

Tags
Back to top button
Close