پاکستان

شیخ رشید کا سیاستدانوں کے متعلق انوکھا انکشاف، سب پریشان

سارے پاکستان کو چیلنج کرتا ہوںکوئی بھی ان سے ٹی وی پر آکر مباحثہ کر لے، ثابت کروں گا کہ بھٹو سلیکٹڈ تھا

وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے تمام سیاستدانوں کا پول کھولتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کے علاوہ تمام سیاستدان جی ایچ کیو کی پیداوار ہیں۔

ذرائع کے مطابق شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان کے سارے سیاستدان جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر چار کی پیداوار ہیں، البتہ عمران خان الیکٹڈ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سارے پاکستان کو چیلنج کرتے ہیں کوئی بھی ان سے ٹی وی پر آکر مباحثہ کر لے، ثابت کروں گا کہ بھٹو سلیکٹڈ تھا لیکن اس مباحثے پر ٹی وی چینل کے سارے اشتہارات کے پیسے میں خود لوں گا۔

مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کے علاج پر پنجاب حکومت سیاست نہیں کر رہی، نواز شریف نے وطن واپس نہیں آنا اور مریم نے باہر نہیں جانا، مریم چلی گئیں تو پورا ٹبر ہی باہر چلا جائے گا۔ قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی مارچ میں واپسی کی پیش گوئی کی تھی لیکن تاریخ آگے ہو سکتی ہے، کیوں کہ شہباز شریف مارچ میں آئے تو 14 دن قرنطینہ میں رہنا پڑ سکتا ہے، شہباز شریف 14 دن ٹینٹ میں نہیں گزار سکتے، یہ خاندان جیل کاٹنے کا بڑا بزدل ہے۔

Tags
Back to top button
Close