پاکستان

گٹکے کی فروخت پر پابندی کے احکامات چھو منتر

گٹکے کی کھلے عام فروخت پر پولیس کو متعدد بار نشاندہی کی گئی مگر کوئی کارروائی نہیں کی گئی

کراچی میں گٹکا کی فروخت پر پابندی کے احکامات چھو منتر ہو گئے ، گٹکے کی فروخت پر پابندی کے بعد دکاندار گٹکا فروخت کرنے کیلئے بچوں کواستعمال کرنے لگے۔

کراچی کے علاقے سرجانی ٹان سیکٹر 4 اے اور 4 بی سے منظر عام پر آنے والی فوٹیج میں گٹکے کا کھلے عام فروخت ہونا صاف واضح ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ گھر سے معصوم بچی گٹکا دیتی ہے اور پیسے لے کر چلی جاتی ہے تاہم ایک اور فوٹیج میں گھر کے باہر کیبن پر موجود شخص گھر کے اندر سے گٹکا لا کر خریدار کو دیتا ہے اور پیسے وصول کر لیتا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گٹکے کی کھلے عام فروخت پر پولیس کو متعدد بار نشاندہی کی گئی مگر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ پولیس حکام کی جانب سے رابطہ کرنے پر بتایا گیا کہ گٹکا فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ نشاندھی کرنے پر کارروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔

Back to top button