پاکستان

گالیاں دینی ہیں تو وزیر اعظم نہ بلایا کریں

وزیر اعظم عمران خان کی سینئرصحافیوں سے گفتگو میں رﺅف کلاسرا بھی شریک تھے

سینئرصحافی رﺅف کلاسرا نے کہا ہے کہ اگرسوشل میڈیا پرگالیاں دینی ہیں تو وزیراعظم اپنی نیوزکانفرنس میں نہ بلایا کریں ۔ منگل کے روز وزیر اعظم عمران خان کی سینئرصحافیوں سے گفتگومیں رﺅف کلاسرا بھی شریک تھے۔ انہوں نے وزیراعظم سے میڈیا کی آزادی، میڈیا کے خلاف قانون سازی اورجنگ جیوگروپ کے مالک میرشکیل الرحمان کی گرفتاری کے حوالے سے سوالات کیے جس پروزیراعظم نے نا پسندیدگی کا اظہارکیا۔

سینئرصحافیوں سے وزیراعظم کی ملاقات کے بعد سے سوشل میڈیا پر’حرامی میڈیا‘ کے نام کا ہیش ٹیگ مسلسل ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے ۔ یہاں یہ وضاحت بھی ضروری ہے کہ جب سے کورونا وائرس کے کیسزمیں اضافہ ہوا ہے پاکستان میں تب سے ہی اسی موضوع کے ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرتے رہے ہیں لیکن ایسی صورتحال میں بھی غیراخلاقی ہیش ٹیگ کا ٹرینڈ کرنا حیران کن ہے۔

Tags
Back to top button
Close