پاکستان

کورونا:چین اورامریکا کے بعد پاکستان میں بھی علاج ہوگا

 حکومتِ نے تکنیک پرمشاورت شروع کردی،باقاعدہ لائحہ عمل کا اعلان آئندہ 36 گھنٹوں میں متوقع ہے

چین اورامریکا کے بعد اب پاکستانی حکومت نے بھی کورونا وائرس سے شدید طورپرمتاثرہ افراد کے علاج کےلیے اس بیماری (کووِڈ 19) سے صحت یاب ہوجانے والے افراد کا بلڈ پلازما استعمال کرنے پرمشاورت شروع کردی ہے  حکومتِ پاکستان نے بھی اسی تکنیک پر ماہرین سے مشاورت شروع کردی ہے جبکہ باقاعدہ لائحہ عمل کا اعلان آئندہ 36 گھنٹوں میں متوقع ہے۔

صوبائی وزیرِصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی اس حوالے سے امراضِ خون کے مشہورپاکستانی ماہراور’’نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ڈزیز اینڈ بون میرو انس پلانٹیشن‘‘ کے سربراہ، ڈاکٹر طاہرشمسی سے رابطوں کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر طاہرشمسی سے اس ضمن میں تمام تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں۔

بتاتے چلیں کہ کسی بھی نئی وبا کی ویکسین دستیاب ہونے میں کم از کم 18 ماہ لگ جاتے ہیں جبکہ ہنگامی حالات کے پیشِ نظر اس وبا سے صحت یاب ہوجانے والوں کا بلڈ پلازما (خوناب) شدید متاثرین میں منتقل کیا جاتا ہے تاکہ اس بلڈ پلازما میں موجود متعلقہ اینٹی باڈیز، متاثرہ شخص میں وقتی طور پر اس نئی بیماری کے خلاف مدافعت (امیونیٹی) پیدا کرسکیں۔

 

Tags
Back to top button
Close