پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عمران، کورونا لے ڈوبے، اگلا الیکشن کب اور کس کے حق میں ہوگا‘ سہیل وڑائچ نے تہلکہ مچا دیا

عمران خان کی نسبت سندھ حکومت نے بروقت اقدامات کرکے بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی سے عوام کوبچا لیا ہے

عمران خان اورکورونا وائرس عوام کو لے ڈوبے، اگلا الیکشن کب اور کس کے حق میں جائے گا، سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے اپنے نئے انکشافات میں حقائق سے پردہاٹھا دیا۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق سہیل وڑائچ نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کورونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کے لئے جو اقدامات کیے ہیں وہ ناکافی اور تاخیر سے کیے گئے فیصلے ہیں جس کا نقصان ان کو بہت جلد ہوگا۔ سہیل وڑائچ نے کہا کہ عمران خان کی نسبت سندھ حکومت نے بروقت اقدامات کرکے بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی سے عوام کوبچا لیا ہے جبکہ ملک کے دیگر صوبوں سمیت وفاق اور گلگت بلتستان کے حوالے سے کورونا وائرس پر وزیراعظم کے لئے گئے فیصلوں میں تاخیر ہوگئی کیونکہ ملک کو فوج کے حوالے کرنا انہیں سخت ناپسند ہے جبکہ وہ موجودہ کورونا بحران پراپوزیشن جماعتوں کو بھی اعتماد میں لینے پرآمادہ نہیں ان حالات میں اگلے الیکشن کا اعلان آئندہ وفاقی بجٹ کے فوری بعد کر دیا جائے گا جس میں کورونا اور وہ اپنے سیاسی مستقبل کو لے ڈوبیں گے اور ملک میں حکومت ایک بار پھر مسلم لیگ ن کی ہوگی جبکہ سندھ پیپلز پارٹی کے پاس چلا جائے گا کیونکہ وہاں بلاول بھٹو کی کورونا کی روک تھام کے لئے کارکردگی انتہائی زبردست ہے۔ سہیل وڑائچ نے کہاکہ کورونا کی روک تھام کے لئے سندھ حکومت جیسے اقدامات کی ضرورت پوری ملک کو تھی جہاں عمران خان کو اس سے شکست ہوچکی ہے۔

Tags
Back to top button
Close